16 ستمبر 2026 - 15:23
مولوی یوسف گرگیج کا قتل دشمن کی شکست کی علامت ہے، احمد وحیدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل احمد وحیدی نے مولوی یوسف گرگیج کے قتل کو امریکا اور اسرائیلی حکومت کی بے بسی اور سیستان و بلوچستان کے عوام کے ہاتھوں ان کی شکست کی واضح علامت قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر احمد وحیدی نے مولوی یوسف گرگیج کے قتل پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اس جلیل القدر عالم اور باشعور مجاہد کو کرائے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں بے رحمانہ انداز میں قتل کیا جانا امریکا اور اسرائیلی حکومت کی بے بسی کی واضح علامت اور سیستان و بلوچستان کے غیرت مند عوام کے مقابلے میں ان کی شکست کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے مولوی یوسف گرگیج کی شہادت پر سیستان و بلوچستان کے عوام سے تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و اجر کی دعا کی۔

احمد وحیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مظلومانہ شہادت نے مولوی یوسف گرگیج کے راستے کو مزید آگے بڑھایا ہے اور ہم ان سے عہد کرتے ہیں کہ ان کا پرچم زمین پر نہیں گرنے دیں گے اور ان کا انتقام لیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل احمد وحیدی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ مولوی یوسف گرگیج کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha